قرآنی ریڈيو كی عالمی كانفرنس كےپہلے روز " محمود شحات انور" كی تلاوت

IQNA

قرآنی ریڈيو كی عالمی كانفرنس كےپہلے روز " محمود شحات انور" كی تلاوت

12:11 - November 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1702982
بين الاقوامی گروپ: اسلامی اور قرآنی ریڈيو كی عالمی كانفرنس كےپہلے روز مصر كے نامور قاری قرآن "محمود شحات انور" نےقرآن مجيد كی تلاوت سےحضار كے قلوب كو جلا بخشی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق شيخ شحات محمد انور كے بیٹے محمود شحات انور نے قرآنی اور اسلامی ریڈيو كی عالمی كانفرنس كےپہلے روز قرآنی مجيد كی تلاوت كر كے حاضرين كے دل جيت لیے محمود شحات انور كی عمر ۲۳ سال ہے اور وہ الازہر يونيورسٹی كے شعبہ اسلاميات میں بی۔ اے كا طا لب علم ہے۔ انھوں نے ۱۲ سال كی عمر میں پورا قرآن حفظ كيا اور مصر میں منعقد ہونے والے " ليلۃ القدر" نامی عالمی قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كی۔ ياد رہے كہ اسلامی اور قرآنی ریڈيو كی اس عالمی كانفرنس میں ماہرين اور ریڈيو كے پروڈيوسر حضرات كی بڑی تعداد شريك ہوئی ہے۔
313004
نظرات بینندگان
captcha