بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ٹائمز آف انڈيا نے لكھا ہے كہ پہلے عالمی سيمينار كا عنوان " مسلمان عورت ہو گا۔ جو سات نومبر كو " اقراء'' تنظيم كے تعاون سے اس شہر میں منعقد كيا جائے گا۔ انہی ايام میں ہندوستان كے سنی مسلمانوں كی تين روزہ كانفرنس بھی بمبئی میں منعقد ہو گی۔ اور تيسرا اسلامی پروگرام علمی اور اسلامی سيمينار ہو گا جو بمبئی شہر میں ۱۴ نومبر كو منعقد كيا جائے گا جو دس دن تك جاری رہے گا۔ ان تينوں پروگرامز كے انعقاد كا مقصد شدت پسندی كو مہار كرنا او رصلح و آشتی كو عام كرنا بتايا گيا ہے۔ ياد رہے كہ بمبئی شہر ہندوستان كا سب سے زيادہ آبادی والا شہر ہے جو رياست مہارا شترا میں واقع ہے۔
313787