عالمی اقتصادی بحران سے نجات فقط اسلامی مالی نظام كے ذريعہ ہی ممكن ہے

IQNA

عالمی اقتصادی بحران سے نجات فقط اسلامی مالی نظام كے ذريعہ ہی ممكن ہے

10:49 - November 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1703930
بين الاقوامی گروپ: روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے عالمی بحران كو حل كرنے میں اسلامی نظام كی تحقيق كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے كويتی اخبار " الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دور حاضر میں اسلامی بنك كاری نےكافی مقبوليت حاصل كی ہے۔ اور مسلم اقتصاد دان عالمی اقتصادی بحران كاحل صرف اسلامی مالی نظام كی پيروی میں سمجھتے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نےكويت كے وزير تجارت " احمد باقر" كے حوالے سے لكھا ہے كہ موجودہ عالمی اقتصادی بحران سبب بنا ہے كہ بعض ممالك اپنے اقتصادی بحران كےحل كےسلسلہ میں اسلامی قوانين كو اپنائیں۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق احمد باقر نے كہا ہے كہ اسلامی اقتصادی نظام قرآن سے حاصلكيا گيا ہے جس میں سود كو حرام قرار ديا گيا ہے۔ اور مال وثروت كے لیے یہ حكم ہے كہ اس كی سرمایہ گزاری كی جائے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلامی مالی ادارے شراب كی توليد، اسلحہ سازی، سور كا گوشت ،تمباكو نوشی اور دوسرے قمار بازی كے وسائل پر سرمایہ گزاری نہیں كرتے۔ روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے لكھا ہے كہ امريكہ كی وزارت خزانہ كے نائب سربراہ اس سلسلہ میں سعودی عرب كے دورے پر گئے ہیں۔
313520
نظرات بینندگان
captcha