حسين حمدان :ايران، طلباء كےمابين قرآنی مقابلوں كےلیےبہترين ميزبان ہے

IQNA

حسين حمدان :ايران، طلباء كےمابين قرآنی مقابلوں كےلیےبہترين ميزبان ہے

10:58 - November 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1703952
بين الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران قرآنی مقابلوں كےانعقاد كا وسيع پيمانے پر تجربہ ركھتا ہے لہذا اسلامی طلباء كےمابين قرآنی مقابلوں كےانعقاد كی ميزبانی ايران كو دی جائے۔
لبنان كےبين الاقوامی منصف "حسين حمدان" جو كہ دوسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كےمنصف بھی تھے نے ٹيلی فون پر ايكنا كے بين الاقوامی شعبے كو بتايا كہ ايسےمقابلوں كےانعقاد سے یہ بات روز روشن كی طرح واضح اور عياں ہو جاتی ہےكہ ايرانی عہديداروں كے نزديك قرآن كی كتنی عظمت ہے۔ حسين حمدان جہنوں نے ۱۹۸۱ء میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلوں میں تيسری پوزيشن حاصل كی تھی انھوں نے اپنے بيان میں كہا كہ ايران اس سلسلہ میں وسيع تجربہ ركھتا ہےاور ہمیں چاہیے كہ اس تجربہ سے مستفيد ہوں۔انھوں نے كہا كہ تيسرے عالمی مقابلے۲۷ رجب روز بعثت يا پھر ۱۵ شعبان ميلاد منجی بشريت امام مہدی كے ايام میں ہونے چاہيیں تاكہ مسلمانوں كےمابين اخوت ايجاد كی جا سكے اور ساتھ ہی ان معنوی اور پر بركت ايام میں قرآنی محافل كا انعقاد كيا جا سكے۔ انھوں نے عربی چينل الكوثر كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ماہ مبارك رمضان میں اس چينل سےنشر ہونے والے اس مقابلہ كواہل اسلام نے بڑے جوش و جذبے كے ساتھ ديكھا ہے ۔انھوں نے لبنانی میڈيا پر تننقيد كرتے ہوئے كہا كہ ابھی تك میڈيا نے قرآن كا حق ادا نہیں كيا۔ صرف ماہ رمضان كےمبارك ايام میں قرآنی پروگرام نشر كیے جاتے ہیں۔ واضح رہےكہ دوسرے عالمی قرآنی مقابلے جس میں ۳۸ ممالك كے مندوبين نے شركت كی تہران كےميلاد برج میں منعقد كیے گئے تھے۔
312133

نظرات بینندگان
captcha