بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ جكارتا پوسٹ نے لكھا ہے كہ برطانوی وليعہد شہزادہ چارلس كے پانچ روزہ انڈونيشيا كے دورے كے پہلے دن یہ ملاقات ہوئی جس میں انھوں نے كہا كہ دنيا كے مختلف اديان میں موجود حكمت سے ہمیں اپنے مشتركہ دشمن جيسے پسماندگی اور غربت میں مدد ملے گی۔ شہزادہ چارلس آج انڈونيشيا كے صدر سے ملاقات كریں گے۔ جس میں اديان كےپيروكاروں كو درپيش مشكلات پر تبادلہ خيال كيا جائے گا۔ " كريپك" اور يوگی كارتا" شہروں میں قائم اسلامی مدارس كا دورہ بھی برطانوی وليعہد كے پروگراموں میں شامل ہے۔
314515