بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بحرين كی سركاری خبررساں ايجنسی "بنا" نے لكھا ہے كہ بحرينی شورائے عالی مذہبی امور كے سربراہ عبداللہ بن خالد آل خليفہ نے ايك نيوز كانفرنس میں كہا كہ اس سيمينار میں ماہرين اور دانشور حضرات اسلامی معاشرے میں اخلاق كی اہميت پر روشنی ڈالیں گے۔ اور اخلاقی تعليمات كو انفرادی اور معاشرتی حوالے سے فروغ دينے اور مختلف مذاہب كے پيروكاروں كےدرميان اچھے تعلقات قائم كر كےفرقہ واريت كی بيخ كنی اس سيمينار كےاہداف و مقاصد میں شامل ہے۔ عبداللہ بن خالد خليفہ نے كہا كہ اس سيمينار كے عناوين میں سے " اديان آسمانی اور انسانی فلسفے میں اخلاق كی اہميت" اسلامی ممالك میں اخلاقی مسائل اور انكا مناسب راہ حل" اسلام میں اخلاقی رواداری " ہیں كہ جنہیں موضوعی اور علمی صورت میںتجزیہ و تحليل كيا جائے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس دو روزہ سيمينار كے شركاء اخلاقی عناوين پر اپنے مضامين بھی پيش كریں گے۔
314949