الازہر يونيورسٹی كے عيسائی طلباء كو داخلہ نہ دينے پر ايك نيا مسئلہ كھڑا ہو گيا

IQNA

الازہر يونيورسٹی كے عيسائی طلباء كو داخلہ نہ دينے پر ايك نيا مسئلہ كھڑا ہو گيا

12:04 - November 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1704382
بين الاقوامی گروپ:الازہريونيورسٹی كی طرف سے عيسائی طلباء كو داخلہ نہ دينے پر مصر كی يونيورسٹيوں كےپروفيسرز نے احتجاج كيا اور اس يونيورسٹی كے ذمہ داروں كولچك دكھانے كی اپيل كی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " العريبہ" نيورز چينل نے مصر كے قبط كليسا كے وكيل ممدوح نخلا كی طرف سے الازہر يونيورسٹی كے خلاف رپورٹ كرنے كو دستور كے خلاف قرار ديا كيونكہ اس سے مسلمانوں اور عيسائی برادری كے درميان تبعيض ہو رہی ہے۔ الازہر قاہرہ كی دارالعلوم " يونيورسٹی كے وائس چانسلر '' محمد الدسو كی" نے الازہر يونيورسٹی كے وائس چانسلر احمد الطيب پر تنقيد كرتے ہوئے اسے اسلامی آزادی كے خلاف قرار ديا۔ الازہر يونيورسٹی كے شعبہ تعليم كے سربراہ حسیں عويدا نے " العربیہ" نيوز چينل سے گفتگو كرتے ہوئے اس اقدام كا مقصد الازہر يونيورسٹی كا اسلامی تشخص قرار ديا كيونكہ اس يونيورسٹی میں " دنيا كے دينی علوم كی تعليم دی جاتی ہے۔
315045

نظرات بینندگان
captcha