بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ڈيلی گلف" نےلكھا ہے كہ اسلامی بينكاری كا پندرہواں عالمی سيمينار "اسلامی سرمایہ كاری میں پيشرفت اور ترقی كے لیے نئے راہ حل پيش كرنےاور نئے اسٹينڈرڈ قائم كرنے كی غرض سے بحرين میں منعقد كيا گيا ہے۔ اس سيمينار میں ايك ہزار مسلمان بينكار چاليس ممالك سے شريك ہوں گے۔ اور اسلامی بينكاری میں اپنے مفيد تجربات اور آراء پيش كریں گے۔ اس كے علاوہ سود خوری كےممنوع ہونے كے دلائل اور اسلامی بينكاری كے اصولوں پر بھی تبادلہ خيال ہو گا۔
314428