قاديانی، اسلام كےمتعلق مغربی ممالك كےبعض غلط تصورات كا سرچشمہ ہیں

IQNA

قاديانی، اسلام كےمتعلق مغربی ممالك كےبعض غلط تصورات كا سرچشمہ ہیں

10:11 - November 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1704755
بين الاقوامی گروپ: مغربی مفكرين نے دين اسلام كے متعلق جتنی كتابیں لكھی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہےكہ اسلام كےمتعلق مغربی ممالك میں پائے جانےوالے بعض غلط تصورات كا سرچشمہ قاديانی ہیں۔
مذاہب اسلامی يونيورسٹی كے اديان شعبے كےانچارج " محمد جواد شمسی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتےہوئے كہا كہ قاديانی مختلف انداز سے اپنے عقائد كو مغربی دنيا كے سامنے پيش كرتے ہیں لہذا بہت سارے مغربی مصنفين نے اپنی كتابوں میں ان عقائد كو بيان كيا ہے اور انہیں اسلام كی طرف نسبت دی ہے۔ جواد شمس نےمزيد كہا كہ قاديانی مختلف قسم كی ويب سائٹس اور مجلات كو شائع كر كےاپنے نظريات كو اسلام كی طرف نسبت ديتےہیں اور حال حاضر میں قاديانيوں كے سربراہ" مولوی" نورالدين" نے قاديانہ كے عنوان سے ايك مجلہ شائع كر ركھا ہے۔ انھوں نے قاديانيوں كی بين الاقوامی طور پر سرگرميوں كا تذكرہ كرتےہوئے كہا كہ موجودہ دور میں قاديانی افريقہ ، جنوبی امريكہ، ہندوستان، پاكستان ، انڈونيشيا، اسرائيل، لندن شگاگو، واشنگٹن، لاگوس اور پرتگال كےشہروں اور برلن اور ميونخ وغيرہ میںاپنی سرگرميوں میں مشغول ہیں۔ جو كہ اپنی سرگرميوں میں آزاد ہیں حتی كہ سياسی طور پر سرگرم عمل ہیں۔
مسلمانوں ، مسيحوںاور ہندووں نے قاديانيوں كو دہتكارا ہے
اسلامی اوپن يونيورسٹی كی ہيت علمی كے ركن نے اس بات كا تذكرہ كرتےہوئے كہا كہ مسلمان ، ہندو اور مسيحی قاديانيوں كےمخالف ہیں اوركسی بھی دين كےپيروكاروں نے اس منحرف فرقے كو قبول نہیں كيا اور اسلام بھی اس فرقے كا سخت مخالف ہے۔ انھوں نے فرقہ قاديانی كا تاريخچہ بيان كرتےہوئے كہا كہ اس فرقے كا بانی مرزا غلام احمد ۵۰ سال كی عمر تك ايك متدين اور نيك آدمی تھا پھر اس نے اپنے عقائد كو تبديل كر ديا اور مہدی ہونے كا دعوی كر ديا اور اپنے آپ كو حضرت عيسیٰ (ع) اور رسول خدا كا مظہر كہلاتا تھا۔
311603

نظرات بینندگان
captcha