كتاب " ھذا رسول اللہ" كی ۳ نومبر كو تقريب رونمائی منعقد كی گئی

IQNA

كتاب " ھذا رسول اللہ" كی ۳ نومبر كو تقريب رونمائی منعقد كی گئی

10:19 - November 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1704758
بين الاقوامی گروپ: كويت میں 'رسول خدا" كی حمايت میں منعقد كی گئی كانفرنس كے موقع پر كتاب" ھذا رسول اللہ" ( یہ رسول خدا ہے) كی تقريب رونمائی ۳نومبركو كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كےخبر رساں ادارے سے نقل كيا ہے كہ " رسول خدا حمايت كمیٹی" كےنائب سربراہ" علی بن عمر باد حدح" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس كتاب كا پہلا ایڈيشن ابھی تازہ ہی بازار میں آيا ہے جس میں پيغمبر خاتم (ص) كی سيرت اور ان كی فضيلت اور انسانی دوستی كے پہلووں كو اجاگر كيا گيا ہے۔ علی بن عمر باد حدح نے وضاحت كی كہ اس كتاب میں اضافی اور شرعی مسائل سے صرف نظر كيا گيا ہے۔ اور كتاب كی تاليف كا مقصد بھی یہی ہے كہ رسول خدا (ص) كی سيرت كو دنيا والوں كے سامنے بيان كيا جائے ۔ اور اس كتاب میں انتہائی سادہ زبان استعمال كی گئی ہے۔ تاكہ قارئين كےلیے كوئی مشكل پيش نہ آئے رسول خدا حمايت كمیٹی كے نائب سربراہ نے كہا ہے كہ ہماری یہ كوشش ہے كہ اس كتاب كا دنيا كی چاليس زبانوں میں ترجمہ كيا جائے۔ واضح رہے كہ رسول خدا(ص) كی حمايت میں كانفرنس ۳ اكتوبر كو كويت میں منعقد كی گئی تھی۔ اس میں ۴۰۰ مختلف اسلامی ، مذہبی اور سياسی شخصيات نے شركت كی۔
314637
نظرات بینندگان
captcha