پيغمبر اكرم (ص) كی توہين پر مبنی رسالہ كی تيونس میں بھی اشاعت ممنوع قرار دے دی گئی

IQNA

پيغمبر اكرم (ص) كی توہين پر مبنی رسالہ كی تيونس میں بھی اشاعت ممنوع قرار دے دی گئی

12:54 - November 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1705145
بين الاقوامی گروپ: تيونس كے وزير داخلہ نے فرانسيسی رسالے كو جو كہ پيغمبر اكرم(ص) كی توہين پر مبنی تھا كی تيونس میں اشاعت كو ممنوع قرار دے ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " زوايا" نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ تيونس كے ايك سركاری اہل كار نے فرانسيسی خبررساں ادارے "اے ۔ ايف۔ پی " كو انٹرويو ديتے ہوئے اس رسالہ كی اشاعت كو ممنوع قرار ديا ہے اور كہا ہے كہ تيونس كی حكومت كو یہ حق حاصل ہے كہ رسول خدا (ص) كی توہين پر مبنی كسی بھی لٹريچر كو ممنوع قرار دے دے۔ مراكش كے تعلقات عامہ كے وزير بھی اس مجلہ كی اشاعت كو ممنوع قرار دے چكےہیں۔ واضح رہے كہ رسالے كے ايك عہدہ دار نےاس بات پر تعجب كا اظہار كيا ہے كہ باوجود اس كے كہ ہم نے سرورق پر رسول خدا (ص) كی تصوير كو آدھا پيش كيا ہے اس كے باوجود اس رسالہ كو اشاعت سے كيوں روك ديا گيا ہے۔
315612

نظرات بینندگان
captcha