بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " الجزائر" خبررساں ادارے كےحوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی اور مسيحی مفكرين نےاس كانفرنس میں طے كيا ہےكہ ايك دوسرے كےمذاہب كا احترام كيا جانا چاہیے اور ساتھ ہی اسلامی ممالك میں آزادی كے عنوان پر بھی ايك دوسرے سے تبادلہ خيال كيا ہے اور ڈنمارك كےاخبار میں رسول خدا(ص) كی شان میں گستاخی پر مبنی كارٹونوں كی اشاعت او اس پر مسلمانوں كارد عمل بھی زير بحث آيا۔ واضح رہےكہ اس اسلامی اور مسيحی مفكرين كی كانفرنس كا اہتمام بين الاقوامی ادارے " انديشہ اسلامی" نےكيا تھا۔ اور یہ ۴ نومبر كو ویٹيكن میں منعقد ہوئی تھی اور اس عيسائيوں كےمذہبی راہنما " پاپ پنڈيكٹ" نے بھی شركت كی تھی۔
316480