شقی القلب افراد خدا وند عالم كی اطاعت سے دور ہیں

IQNA

شقی القلب افراد خدا وند عالم كی اطاعت سے دور ہیں

11:33 - November 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1705612
اعزازی نامہ نگار: آيت العظمی آقای مكارم شرازی نے بروز بدھ اپنے درس خارج سے پہلے رسول خدا (ص) كی حديث كو بيان كيا كہ ذكر خدا سے ہٹ كر دوسری باتوں كو زيادہ ذكر كرنے سے انسان گناہ سےآلودہ ہو جاتا ہے۔ اور خدا وند عالم كی اطاعت سے محروم لوگ وہی ہیں جو شقی القلب ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے حوزہ خبر كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے كہا ہے كہ مورخين اور آگاہ لوگوں كی نگاہ میں موجودہ امريكی صدر بش بد ترين صدر ہے او اس سے بھی بدتر ايسےاسلامی راہنما ہیں جنہوں نےاپنی زندگی كو اس كے ساتھ وابستہ كر ركھا ہے۔ انھوں نے كہا كہ جو دل شقی القلب بن جائے اس میں رحمدلی پيدا نہیں ہو سكتی اور اگر اس كی آنكھوں كےسامنے ہزاروں افراد كو خاك و خون میں نہلا ديا جائے تو اس میں كوئی تبديلی نہیں آتی مرجع تقليد نے شقی القلب كے اسباب میں سے لہو و لعب پر مشتمل موسيقی كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ یہ ظلم وجور كے بادشاہوں كی روايت ہے او اس سے انسان سنگدل بن جاتا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اس دور میں جتنا انسان سنگدل بن چكا ہے اتنا كبھی بھی تاريخ میں نہیں رہا ہے حتی اس زمانے میں بھی جب وہ جنگل میں زندگی بسر كرتا تھا۔ مرجع تقليد نے بعض مسلمانوں كی سنگدلی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ وہ اپنے جسموں كے ساتھ بمب باندھ ليتے ہیں كہ تھوڑی دير كے بعد جنت میں پہنچ جائیں گے۔ مرجع تقليد نے كہا كہ مسلمانوں كو اغيار سے درس عبرت لينا چاہیے۔ مرجع تقليد نے كہا كہ اس دور میں بدبخت ترين حكومتیں وہ ہیں جو اسرائيل كے ساتھ تعلقات كو قائم كرنا چاہتی ہیں۔ آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے آخر میں كہا كہ توسل ، رازو نياز، معصيت سے اپنے آپ كو بچانا وہ اسباب ہیں جن سے دل میں عطوفت و رحمدلی پيدا كی جا سكتی ہے۔
316473

نظرات بینندگان
captcha