بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " ٹرنف نيوز پيپر" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ قرآنی مقابلے " عثمان ڈان فوڈيو" يونيورسٹی كے تعاون سے منعقد كیے گئے ہیں جس میں صوبہ كےمفتی اعظم " قوانی دنز گارا" نےشركت كی اور خصوصی خطاب كيا۔ اس قرآنی مقابلے كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے ايك ركن " جناب جيبو قارزو" نے اپنی تقرير میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد جوان نسل كو قرآن مجيد كيطرف راغب كرنا ہے۔
315668