بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آسيسكو نے كہا ہے كہ یہ كانفرنس آذربائيجان كی وزارت جوانان اور ورزش، يورپين پارليمنٹ ، او آئی سی جوانوں كی مشاركت ، يورپين يوتھ گروپ كے تعاون سے" اسلام سےدوری كےمختلف پہلووں اور ان كا جوان نسل پر اثر وغيرہ " كے عنوان پر منعقد كی جا رہی ہے۔ اس چار روزہ كانفرنس میں اسلام سےدوری سےمقابلے كی راہیں۔ مذہبی تقريب، قوم پرستی اور اس جيسی مشكلات اور مسائل سےجوانوں كو محفوظ ركھنے پر تبادلہ خيال كيا جائے گاا۔ اس كانفرنس كی ميزبانی كےفرائض آسيسكو كے شعبہ آذربائيجان جنرل سيكرٹری احمد سعيد اولڈباہ كےذمہ ہیں۔
316087