بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كويتی اخبار " الوطن" نے لكھا ہے كہ نمائش انتظامیہ كےصدر صالح الحميضی نے كہا ہے كہ امسال نمائش میں ركھے گئے ہنری آثار اور دستكاری مصنوعات میں سے ہر ايك اسلامی تمدن كےمختلف دورانيوں كی عكاسی كرے گا۔ اور مختلف اسلامی ممالك جيسےايران، مشرق وسطی اور قفقاز كے علاقے سے متعلق قديمی آثار اور مختلف دستكاری مصنوعات كی خريد و فروش بھی كی جا سكے گی۔ صالح الحميضی نےكہا كہ كويت كی اسلامی ہنر پر لگائی جانے والی تيسری عالمی نمائش میں ۳۰۰ قديمی قالين، ۱۲۶۲ھ ۔ ق سےمتعلق خانہ خدا كا پردہ، اور قديمی اسلحہ وغيرہ اس نمائش كا حصہ ہوں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ نمائش میں ركھے گئے آثار كی قيمت عام بازار كی نسبت مناسب ہےاور كويت كےلوگ قديمی اسلامی آثار سے خاص لگاو ركھتے ہیں اسی بنا پر ہر سال نمائش میں لوگوں كی بہت بڑی تعداد شركت كرتی ہے۔
315862