بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطر كےرونامہ " الشرق" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سيد طنطاوی نےكہا ہے كہ اوباما كو عدل و انصاف كےقيام اور اقوام عالم كو ان كے جائز حقوق تك رسائی كےلیے اپنا بھر پور كر دار ادا كرنا چاہیے۔ شيخ الازہر نے اوباما كو امريكہ كا صدر منتخب ہونے پر مبارك بادی اور كہا كہ امريكی نئے صدر كو پوری دنيا اور خصوصاً مشرق وسطی میں قيام امن اور پوری انسانيت كے مفادات پر خصوصی توجہ دينی چاہیے۔ آخر میں انھوں نےاميد ظاہر كی كہ مسٹر اوباما اپنی صدارت كی مدت كے دوران زيادہ بہتر انداز میں اپنی ذمہ داريوں سے عہدہ برآ ہوں گے۔
316824