روس كے مفتی نے مطالبہ كيا كہ " اوباما" اقوام متحدہ میں اديان كونسل كی تشكيل كی حمايت كریں

IQNA

روس كے مفتی نے مطالبہ كيا كہ " اوباما" اقوام متحدہ میں اديان كونسل كی تشكيل كی حمايت كریں

11:52 - November 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1706123
بين الاقوامی گروپ: ۶ نومبر ۲۰۰۸ء كو مفتی روس طلعت تاج الدين نے اپنے ايك بيان میں امريكہ كے نومنتخب صدر " باراك اوباما'' سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اقوام متحدہ میں اديان كونسل كی تشكيل كی حمايت كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " انٹر فيكس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ روز مفتی روس " طلعت تاج الدين" نےاپنے ايك بيان میں وضاحت كی كہ اقوام متحدہ میں اس اديان كونسل كی تشكيل كا مقصد امن و امان كا قيام اور دنيا كو دہشت گردی سے بچانا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ چونكہ بيت المقدس مسلمانوں ، عيسائيوں اور یہوديوں كے لیے زيارت گاہ ہے اس لیے روس كےمسلمانوں كی خواہش ہے كہ اديان كونسل كا دفتر بيت المقدس میں ہونا چاہیے۔
316862

316862
نظرات بینندگان
captcha