قطر كی وزارت اوقاف كی طرف سے شائع ہونے والے قرآنی نسخے مں بہت زيادہ غلطياں ہیں

IQNA

قطر كی وزارت اوقاف كی طرف سے شائع ہونے والے قرآنی نسخے مں بہت زيادہ غلطياں ہیں

12:41 - November 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1706608
بين الاقوامی گروپ: قطر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كيطرف سے شائع ہونے والے ايك قرآنی نسخے میں بہت زيادہ غلطياں موجود ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كے اس نسخے میں سورہ نور كی آيت نمبر ۴۴ سے ليكر ۱۱۱ نمبر آيت تك موجود نہیں ہیں۔اور سورہ فرقان بھی ناقص ہے۔ اس كے علاوہ اس قرآن مجيد كے صفحات كی ترتيب بھی درست نہیں ہے اور ۳۰ ویں پارے كی چھوٹی سورتیں ۱۸ویں پارے كے بعد شائع ہوئی ہیں۔ ياد رہے كہ یہ قرآنی نسخہ قطر كی وزارت اوقاف كی نظارت میں شائع ہوا ہےاور اس كےپہلے صفحہ پر اس وزارت كی مہر بھی موجود ہے۔ كثير تعداد میں شائع ہونےوالا روزنامہ " الشرق" نے قطر كی وزارت اوقاف پر شديد تنقيد كی ہے۔
317182
نظرات بینندگان
captcha