بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " پاك وطن' ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ پاپ بنڈيكٹ نے اس نشست كے آخری دن مسلمان اور عيسائی دانشوروں اور سياسی رہنماوں كو دنيا میں عقيدتی اور مذہبی آزادی كے فروغ كی دعوت دی۔ پاپ بنڈيكٹ نے كہا كہ اس قسم كی نشستوں میں مسلم اور عيسائی رہنماوں كو ايك دوسرے كو پہچاننے كا موقعہ ملتا ہے اور اس نشست سے ثابت ہوتا ہے كہ ہم ايك دوسرے كے احترام كے قائل ہیں۔ ياد رہے كہ مسلمان اور عيسائی دانشوروں كے درميان بين الاقوامی نشست ۶ نومبر ۲۰۰۸ء كو اختتام پذير ہوئی جس میں ايك مشتركہ بيانیہ جاری ہوا اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خيال بھی ہوا۔
316855