بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " المناو" خبررساں سائٹ نے لكھا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے ترجمان جناب نعيم قاسم نے ساحل عاج كی آئمہ مساجد كمیٹی كےسربراہ ابوبكر فوفانا سے ملاقات میں كہا كہ عالمی استكبار نے جب مسلمانوں میں وحدت اور اسلامی ممالك كی آزادی اور استقلال كو ديكھا تو وہ طاقت كے بل بوتے پر اور سياسی بے جا دخالت كے ذريعہ عالم اسلام كو كمزور كرنےكے درپے ہو گيا اور جب اس نے ديكھا كہ طاقت كے ذريعہ بھی وہ مسلمانوں پر مسلط نہ ہو سكا تو اس نے امت اسلامیہ كی طاقت كوپارہ پارہ كرنے كے مذہبی اختلافات كو ہوا دی اور فرقہ واريت كا راستہ اپنا ليا ہے۔ انھوں نے كہا كہ مسلمانوں میں دينی اور سياسی شعور بہت بلند ہے اور اب لبنان كے مختلف مذاہب اور گروہوں نے ثابت كر ديا ہے كہ اب لبنان میں اختلافات كو كوئی جگہ نہیں ہے اور اسرائيل سے ہمارا مقابلہ ہمارے اتحاد كا عملی نمونہ ہے۔
317101