حجت الاسلام نقويان: مبلغين شرينی وحلاوت قرآن كو لوگوں كو چكھائیں

IQNA

حجت الاسلام نقويان: مبلغين شرينی وحلاوت قرآن كو لوگوں كو چكھائیں

13:21 - November 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1707049
گروہ فعاليت قرآنی: دينی مبلغين پر لازم ہے كہ تعليمات دينی و قرآنی كو بيان كرتے وقت حقيقی معارف اسلام اور قرآن كی شيرينی و مٹھاس لوگوں كو چكھائیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراسان رضوی كی گزارش كےمطابق حجت الاسلام والمسلمين نقويان يونيورسٹی كے استاد ۸ نومبر ۲۰۰۸ء بروز ہفتہ با " خاندان قرآنی، اسلامی معاشرہ كےلیے نمونہ عمل" كے موضوع پر ہونے والی نشستوں میں سےدوسرے نشست سے خطاب كرتے ہوئے " معاشی زندگی قرآن كی نگاہ میں " كے موضوع پر علوم اسلامی رضوی يونيورسٹی میں روشنی ڈالی۔اور كہا كہ اسلامی مدارس كا وجود خود بخود لوگوں كو اسلامی معارف سےآشنا نہیں كرتا بلكہ طلباء اور مبلغين دينی پر لازم ہے كہ معارف كو مخاطبين كے سامنے اس طرح بيان كریں كہ وہ آسانی كے ساتھ تعليمات كو قبول كریں اور مفاہيم كو اچھے طريقے سے سمجھ سكیں۔ انھوں نے (ع) حقيقت ايمان كے بارے میں فرمان امام صادق كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ فرمان امام كے مطابق كوئی بندہ حقيقت ايمان كو نہیں پاسكتا مگر یہ كہ مفاہيم دينی كو اچھے طريقے سے سمجھے اور اپنے دينی اور غير دينی پروگراموں كو ترتيب دے اور مصائب كو صبر و تحمل كے ساتھ برادشت كرے۔ انھوں نے كہا كہ ٹائم ٹيبل حقيقت دين كا جز ہے جس طرح سيرت پيغمبر اكرم (ص) اور آئمہ اطہار میں بھی ملتا ہے۔ اور كہا كہ اسلام فقط اعمال مستحب و واجب كو انجام دينے كا نام نہیں ہے بلكہ تمام امور میں مساوات و عدل كی رعايت كرنے كا نام ہے۔
317185

نظرات بینندگان
captcha