بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپور ٹ كے مطابق خطاطی آيات كريم كی نمائش بعنوان " خط در پتينہ" محمد بنی احمدی اوران كے ساتھيوں كے توسط سے كمال الملك گيلری میں بروز ہفتہ شام ۴ بجے سے ۸ بجےتك افتتاح ہوا ۔ بنی احمدی خط در پتينہ كے بارے میں ہمارے نامہ نگار كو بتايا كہ خط در پتينہ يعنی خطاطی كےپرانے آثار يعنی جلد يا چمڑے پر خوش خطی، خطاطی كا نيا اسٹائل ہے۔ انھوں نے بتايا كہ تمام آثاراور آيات قرآن كی خط نستعليق ، گرافيك اور شكستہ كےذريعے خطاطی كی گئی ہے۔
317211