" منبر حسينی كےخطباء" نامی كتاب كی دوسری جلد منظر عام پر آ گئی

IQNA

" منبر حسينی كےخطباء" نامی كتاب كی دوسری جلد منظر عام پر آ گئی

13:28 - November 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1707074
بين الاقوامی گروپ: " منبر حسينی كے خطباء" نامی كتاب كی دوسری جلد منظر عام پر آ گئی ہے۔ اس كتاب كی تاليف كا كام عراق كے تحقيقاتی سنٹر نے انجام ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق " صوت العراق" خبررساں ايجنسی نے لكھا ہے كہ اس كتاب كو عراقی مكتب حسين محققين كے ركن اور حوزہ علمیہ كے استاد محمد صادق محمد الكرباسی نے تاليف كيا۔ اس كتاب میں ان خطباء ، واعظين اور مبلغين كے سوانح حيات بيان كیے گئے ہیں جنہوں نے تحريك حسينی كے حوالے سے خدمات پيش كی ہیں۔ اس كتاب كی پہلی جلد ۱۹۹۹ء كو اشاعت كی گئی تھی جس میں حروف ابجد كی ترتيب سے " الف سے حا" تك كے خطباء كے حالات زندگی تحرير كیے گئے تھے۔ شيخ محمد صادق محمد الكرباسی ۱۹۴۷ء میں كربلا معلی میں پيدا ہوئے اور حوزہ علمیہ كربلا ، نجف ،تہران اور قم سے كسب علم كيا۔ اور عراق ، ايران، سوریہ، لبنان، اور برطانیہ میں قيام پذير رہے۔
317231
نظرات بینندگان
captcha