بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے خبررساں ايجنسی " راصد" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی اس تقريب كا اہتمام شہر ھفوف كی " الاوحدیۃ" كمیٹی نے كيا ہے جس میں شيعوں اور امام رضا (ع) كےعاشقوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ جشن كی یہ تقريب شام سات بجے شہر ھفوف میں واقع امام بارگاہ " العباسیہ" میں منعقد ہوئی۔ جشن كی اس تقريب میں نامور شعراء اور مداحان اہل بيت " علیہ السلام" نے امام رضا (ع) كی شان میں اشعار پڑھے۔
317620