مراكش كے علماء نےاعتدال پسند اسلام كی ترويج كی تاكيد كی

IQNA

مراكش كے علماء نےاعتدال پسند اسلام كی ترويج كی تاكيد كی

13:54 - November 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1707098
بين الاقوامی گروپ: ۸ نومبر ۲۰۰۸ء كو اٹلی اور اسپين میں مقيم مراكشی علماء نے ايك نشست میں مراكش میں اسلام كےنام پر دہشت گردی كی مذمت كی اور اعتدال پسند اسلام كی نشرو اشاعت كی تاكيد كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے فرانس كی خبررساں ايجنسی " اے ۔ ايف ۔ پی" كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ یہ نشست اسپين اور اٹلی میںمقيم مراكشی مسلمانوں كی مشكلات كا جائزہ لينے كےلیے منعقد كی گئی تھی۔ جس میں مراكش كےوزير مذہبی امور اور اٹلی اور اسپين میں مساجد كےپيش نمازوں نے شركت كی۔ حاضرين نے اس نشست میں اديان كےنام پر دہشت گردی كی مذمت كی اور اعتدال پسند اسلام كی ترويج كی۔
317982
نظرات بینندگان
captcha