بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق قطری روزنامہ " الرایۃ" نے لكھا ہے كہ " دوحہ" كے قرآنی سنٹر كے سربراہ " بثينہ عبداللہ الغنی" نے اس حوالے سے كہا ہے كہ اس معاہدے كا مقصد مشتركہ قرآنی پروگراموں كو تقويت كرنا اور قرآنی سرگرميوں كو زيادہ سے زيادہ با مقصد بنانا ہےاور مختلف سن و سال كےلوگوں كےلیے قرآنی تعليم كو سہل بنانا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اس معاہدےكے ذريعہ مشرق وسطی كے ممالك میں حفظ قرآن اور سنت نبوی كی تعليم كی زيادہ سے زيادہ پشت پناہی كرنا ہے۔ جن قرآن سنڑوں نے باہمی تعاون كے معاہدے پر دستخط كیےہیں ان میں" الزہراء" ، '' الحنراب" ، ہاجر" ،" دارالحكمۃ"، "اور قطركی قرآنی انجمن خير یہ شامل ہیں۔
317910