قطر میں " اسلامی تعليمات كی روش میں زندگی " پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

قطر میں " اسلامی تعليمات كی روش میں زندگی " پر سيمينار كا انعقاد

12:36 - November 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1707459
بين الاقوامی گروپ: قطر كےدارالحكومت دوحہ میں ہندوستان كی انجمن اسلامی كےتعاون سے " اسلامی تعليمات كی روشنی میں زندگی " پر سيمينار كا انعقاد كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ " گلف ٹائمز " نے لكھا ہے كہ اس سيمينار میں ہندوستان كے معروف دانشور اور اسلامی تنظيموں كے اراكين شركت كریں گے اور اسلامی تعليمات كی روشنی میں زندگی پر تجزیہ و تحليل كيا جائے گا۔ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلام كے خلاف كی جانے والی سازشوں كا مقابلہ اور اسلامی ثقافت كو دنيا میں متعارف كروانا بتايا گيا ہے۔ اس سيمينار میں خواتين كی شركت كےلیے خصوصی انتظامات كیے گئے ہیں۔
317784

نظرات بینندگان
captcha