جرمنی كی مساجد میں خواتين معلمات كی تعداد میں اضافہ

IQNA

جرمنی كی مساجد میں خواتين معلمات كی تعداد میں اضافہ

12:46 - November 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1707472
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كی مساجد میں خواتين معلمات كی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق یہ خواتين معلمات قرآن مجيدكی تدريس كے علاوہ خواتين كے دينی اور شخصی مسائل كے حل میں ان كی مدد كرتی ہیں۔ " زينب سزن" ايك خاتون معلمہ ہیں جن كا تعلق تركی سے ہے وہ جرمنی میںمسلمان خواتين كےمسائل كو بڑے اچھے انداز میں حل كر رہی ہیں اور اس نے غير مسلم معاشرے میں مسلمان خواتين كو اسلامی قوانين كی پابندی كرتے ہوئے خوشگوار زندگی بسر كرنے كا درس ديا ہے۔ جرمنی میں انجمن اسلامی كی ترجمان " عائشہ آيدين" نے غير مسلم سماج میں خواتين معلمات كے كردار كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مسلم خواتين معلمات كی ضرورت كااحساس دن بدن زيادہ ہو رہا ہے اور ہمیں ان خواتين معلمات كی مدد كرنی چاہیے۔
318341

نظرات بینندگان
captcha