ملائيشيا میں مسلمان جوانوں كی حمايت میں اجلاس

IQNA

ملائيشيا میں مسلمان جوانوں كی حمايت میں اجلاس

11:41 - November 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1707759
بين الاقوامی گروپ: معاشرتی مسائل كےمقابلے میںمسلمان جوانون كی حمايت میں اسلامی اجلاس كا انعقاد اس مقصد كےتحت كيا گيا ہے تاكہ غير سركاری اسلامی ادارے كو ملائيشيا كی رياست " جوہور" كےجوانوں كے مسائل سے نمٹنے كے لیے ترغيب دلائی جا سكے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپور ٹ كےمطابق روزنامہ " اسٹار" نے لكھا ہے كہ یہ اجلاس ملائيشيا كی اسلامی كونسل اور غير سركاری اداروں كے تعاون سےمنعقد كياگيا۔ رياست " جوہور" كے مفتی " نور قدوت" نے كہا كہ آج مسلمان جوان نسل معاشرتی مسائل میں پھنس چكی ہے اور ہمیں چاہیے كہ اسلامی تعليمات سے الہام ليتے ہوئے ان مشكلات و مسائل كا مقابلہ كریں۔ انھوں نے اسلام كے درخشان ماضی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ آج بعض مسلمان بالخصوص جوان اپنے ثقافتی ، علمی اور تاريخی اصولوں كو بھول گئے ہیں اور مغربی ثقافت كی پيروی كر رہے ہیں جس كےنقصانات مسلم معاشروں كےلیے واضح ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ملائيشيا كے جو مسلم جوان مغربی ممالك میں تحصيل علوم كر رہے ہیں انہیں چاہیے كہ وہاں كی ٹيكنالوجی سے استفادہ كریں اور ان كی تہذيب كے منفی پہلووں سے اجتناب كریں۔
318263
نظرات بینندگان
captcha