خط نستعليق سے تحرير كيا گيا دنيا كا پہلا قلمی قرآنی نسخہ آستانہ قدس رضوی كو ہدیہ كر ديا گيا

IQNA

خط نستعليق سے تحرير كيا گيا دنيا كا پہلا قلمی قرآنی نسخہ آستانہ قدس رضوی كو ہدیہ كر ديا گيا

11:44 - November 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1707772
شعبہ آستانہ قدس رضوی: دنيا كا سب سےپہلا خط "شكستہ نستعليق تحرير كيا گيا قلمی نسخہ جسے " داؤد علی افشار" نے كتابت كيا تھا آستانہ قدس رضوی كےقلمی نسخوں سےملحق كر ديا گيا۔
داؤد علی افشار نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراسان رضوی سے بات چيت كرتےہوئے كہا ہے كہ مذكورہ قرآن بڑے سائز كا ہےاور اسے جرمن كاغذ پر " نستعليق شكستہ" سے كتابت كيا گيا ہے جو ۲۰۷ صفحات پر مشتمل ہے اس قرآن میں ۱۱۶ قسم كی بسم اللہ لكھی گئی ہے۔ اور ہر بسم اللہ دوسری سےمختلف انداز سے تحرير كی گئی ہے۔ اس قرآن كی كتابت پر دوسال كا عرصہ لگا ہے۔ انھوں نے كہا كہ قرآن كی كتابت كے بعد مختلف اداروں نےمجھ سے رابطہ كيا ليكن خداوند تعالی نے مجھے یہ توفيق نصيب فرمائی كہ یہ قرآن آستانہ قدس رضوی اور امام رضا (ع) كےنام وقف كيا ہے۔ آستانہ قدس رضوی كے قلمی نسخوں میں ۱۵ ہزار قرآنی نسخہ جات اور قرآنی جزوات موجود ہیں۔
317870
نظرات بینندگان
captcha