بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی "ايكنا'' سعودی عرب كی سركاری نيوز ايجنسی " ايس پی اے" سے نقل كرتے ہوئے محمدبن علی العقلا نے اس ڈش چينل كا مقصد دہشت گردی ا ور تندروی كا مقابلہ، منحرف افكار كا خاتمہ اور دنيا میں دين اسلام كی ميانہ روی اور اعتدال پسندی كو نشر كرنا بتايا ہے۔ انھوں نے اضافہ كيا یہ ڈش چينل علمی كاوشیں اور يونيورسٹی كےثقافتی پروگراموں كو لوگوں كے لیےلائيو نشر كرے گا اور یہ يونيورسٹی كا اپنے طلباء كے ساتھ اليكڑانك اور تعليمی ميدان میں مستقيم رابطہ كے حوالے سے بہترين ذريعہ ہو گا۔ اسلامی مدينہ يونيورسٹی كی تاسيس سال ۱۳۸۱ ہجری قمری میں ہوئی اور ابھی تك بہت زيادہ سيمينار، تقارير، تعليمی وركشابیں " دہشت گردی كا مقابلہ " ميانہ روای اور اعتدال كا پھيلاو كے موضوع پر منعقد كر چكی ہے۔ اور اسی طرح يونيورسٹی آئندہ سال ميلادی عيسوی میں عالمی سيمينار " دہشت گردی كے مقابلہ"كے موضوع پر منعقد كرے گی جس میں بہت سی اسلامی شخصيات ، اديب اور عالم اسلام كے مصنفين شركت كریں گے۔
319334