بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی "ايكنا'' نےولز كی نيوز ايجنسی سےنقل كرتےہوئے كہا كہ یہ اجلاس " آئندہ كےچيلنجزاور مشتركہ نظریہ كی دستيابی" كے موضوع كے ساتھ بروز بدھ ۱۲ نومبر كو " كارڈيف" ولز كےدارالخلافہ میںمنعقد ہو گا۔ انجمن اسلامی كے جنرل سيكٹری سليم كٹاوی نےاس حوالےسے كہا ہےكہ مشتركہ نظریہ كی دستيابی جو كہ دينی وحدت كےحصول كی ايك كوشش ہے دينی تعليمات پر عمل درآ مد كرنےكی بہترين مشق ہے۔ كليساء ولز ، شوری اسلامی اور اس ملك كا انٹرنيشنل سنٹر مشتركہ طور پر اس اجتماع كو منعقد كر رہے ہیں۔ " ولز" جزيرہ برطانیہ كےجنوب مغربی حصے میں واقع ہےلہزا انگلينڈ، اسكاٹ لينڈ، شمالی آئرلينڈ، متحدہ برطانیہ كبير سےمل كر جزيرہ كو تشكيل ديتا ہے۔ ولز كا دارالخلافہ كارڈيف اور آبادی تقريبا ۳۰ لاكھ كے قريب ہے ۔ولز كےرہائشی
دو زبانوں انگلش اور ولزی میں گفتگو كرتےہیں۔
318796