بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی "ايكنا'' نے عرب امارات كی سركاری نيوز ايجنسی " ڈبليو اے ايم" سےنقل كرتے ہوئے كہا كہ اس تين روزہ بين الاقوامی میٹنگ میں اسلامی كانفرنس كےممبر ممالك كےنمائندے شريك ہیں۔ اكمل الدين احسان اوغلو" ادارہ اسلامی كانفرنس كےجنرل سيكرٹری نے اس اجلاس كےافتتاحی مراسم میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ ادارہ پچھلے سالوںمیں عالم اسلام كا دنيا كےدوسرے ممالك اور علاقائی اور بين الاقوامی اداروں كےساتھ رابطے كو قوی كرنے كی كوشش كر رہا ہے۔ انھوں نے اضافہ كيا كہ بغداد میں اسلامی كانفرنس كا دفتر كھولنے اور بلجيئم كے دارالخلافہ بروكسل میں دفتر كھولنے كی كوشش اس ادارے كی سال جاری عيسویں میں سياسی كاميابيوں میں سے ايك ہے۔ انھوں نے ياد دلايا كہ بلجيئم كےسركاری عھدہ داروں اور متحدہ يورپ سے گفتگو كے نتيجہ میں انتظار كيا جا رہا ہے۔كہ سال ۲۰۰۹ء كے آغازپر بروكسل میں دفتر كا افتتاح كر ديا جائے گا۔
318917