بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے سعودی عرب كی خبررساں ايجنسی كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ او آئی سی كے سربراہ " اكمل الدين احسان اوغلو" نے كانفرنس میں مختلف اديان كےدرميان روابط كے لیے او آئی سی كی كوششوں كا ذكر كيا۔ او آئی سی كے ممبر ممالك اس كانفرنس میں " صلح او رامن و آشتی" كے موضوع پر تبادلہ خيال كر رہے ہیں۔ ياد رہے كہ اس كانفرنس میں شيخ الازہر " سيد محمد طنطاوی" مفتی مصر " علی جمعہ" اور لبنان كے صدر ميشل سليمان بھی شركت كر رہے ہیں۔
319516