بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق ايران كےسيد مہدی حسينی ، انڈونيشيا كے احسن اشعری، اور افغانستان سے محمد امير توحيدی نے بالترتيب اول سے تيسری پوزيشن حاصل كی ہے۔ سيد مہدی حسينی ۱۹۸۲ء كو قم میں پيدا ہوئے اور وہ ادويات سازی كے شعبہ میں پی ايچ ڈی كر رہے ہیں ۔ انڈونيشيا كےاحسن اشعری جكارتا كےعلوم قرآنی كالج میں زير تعليم ہیں۔ محمد امير توحيدی جو ۱۹۷۴ء كو افغانستان میں پيدا ہوئے اور ابھی جامعۃ المصطفی العالمیہ قم میں زير تعليم ہیں۔
319996