بمبئی میں " اسلام اور صلح" كےعنوان پر كانفرنس

IQNA

بمبئی میں " اسلام اور صلح" كےعنوان پر كانفرنس

13:18 - November 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1708781
بين الاقوامی گروپ: ہندوستان كے شہر بمبئی میں " اسلام اور صلح" كےعنوان پر دس روزہ كانفرنس اس مقصد كےتحت منعقد كی گئی ہے تاكہ اسلام كےصلح اور ترقی میں كردار پر تجزیہ و تحليل پيش كيا جا سكے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق" زی نيوز'' نےلكھا ہے كہ اس كانفرنس كےانعقاد كا مقصد دنيا میں اسلام اور مسلمانوں كی بابت پائے جانے والے غلط افكار كا ازالہ كرنا ہے۔ ہندوستان میں اسلامی تحقيقات پر مشتمل ادارے كے سربراہ ذاكر نائيك نےاس كانفرنس كی افتتاحی تقريب میں كہا كہ اسلام كی وہ تصوير جو عصر حاضر میں پيش كی گئی بالخصوص ان آخری سالوں میں وہ حقيقت پر مبنی نہ تھی بلكہ اس میں بہت زيادہ غلط بيانی سے كام ليا گيا۔ اور ہم یہاںاس لیے جمع نہیں ہوئے ہیں كہ اپنے افكار كو دوسری پر تحميل كریںبلكہ ہمارے یہاں جمع ہونے كا مقصد اسلام كا حقيقی پيغام اور واقعی تصوير دنيا كو پيش كرنا ہے۔ اس كانفرنس كے ديگر موضوعات میں سے " عدل و انصاف كی خاطر صلح" ، " حقوق انسانی" اور " سماجی ٹھہراو" میں مذہب كا كردار " ہوں گے۔
320379
نظرات بینندگان
captcha