روس كے مبلغين اور پيش نمازوں كے لیے تركی میں دينی كورس كا انعقاد

IQNA

روس كے مبلغين اور پيش نمازوں كے لیے تركی میں دينی كورس كا انعقاد

13:28 - November 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1708798
بين الاقوامی گروپ: روس كےمفتيوں كی كونسل نےخبر دی ہےكہ اس ملك كےمبلغين اور پيش نمازوں كے لیےتركی میں دينی كورس منعقد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے خبررساں ايجنسی " انٹرفيكس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ روس كے مفتيوں كی كونسل كے سربراہ" راويل عين الدين" نے ۱۴ نومبر ۲۰۰۸ء كو تركی كے ادارہ ديانت كےسربراہ " علی بردك اوغلو" سے ملاقات میں كہا ہے كہ روس اور تركی كے درميان اسلامی تعليمات ، مذہبی كتب كی اشاعت اور پيش نمازوں كی دينی تربيت میں گزشتہ ۱۵ سال سے تعاون چلا آ رہا ہے اور اس تعاون كو مزيد جاری رہنا چاہیے۔ روس كے مفتيوں كی كونسل اور تركی كے ادارہ ديانت نے دينی مبلغين كی تربيت كے حوالے سے ايك معاہدے پر دستخط بھی كیے ہیں۔
320581
نظرات بینندگان
captcha