بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كويتی روزنامہ" السياستہ" نے لكھا ہے كہ ان مقابلوں كی انتظامیہ كمیٹی كی سربراہ " فريحہ احمد الصباح" نے اس تقريب سےخطاب كرتےہوئے كہا كہ معاشرے میں قرآنی اور سنت نبوی (ص) كی تعليمات كو فروغ دينے سے خواتين كا قرآن و سنت سے رشتہ زيادہ مضبوط ہو گا اور ان خواتين كی تشويق كرنا ہی اس مقابلے كا عمدہ مقصد تھا۔ انھوں نے كہا كہ یہ مقابلے دوحصوں پر مشتمل تھے۔(۱)بیٹيوں كا حصہ (۲) ماوںكا حصہ او راس سال ان مقابلوں میں شركت بھی سابقہ سے كہیں زيادہ تھی۔ اس تقريب كے آخر میں ۳۰ خواتين كو بہترين انعامات سے نوازا گيا اور كمیٹی كی طرف سےان كی باقاعدہ قدردانی كی گئی۔
320691