بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ہمبورگ كے اسلامی مركز كے حوالے سے رپور ٹ دی ہے كہ یہ كتاب فردی اور اجتماعی اخلاقی مباحث پر مشتمل ہےجو كہ فقہ اہل بيت (ع) ، احاديث شيعہ اور آيات قرآنی كی روشنی میں لكھی گئی ہے۔ " حجت الاسلام والمسلمين ڈاكٹر تقوی" نے اس كتاب كےمقدمه میں لكھا ہے كہ دوسروں سے عشق اور دوستی كو فقط ايك بااخلاق معاشرے میں ہی تلاش كيا جا سكتا ہے اور جتنا ايك شخص انسانی اقدار سے دور ہوتا جائے گا اتنا ہی وہ قابل نفرت انسان بنتا جائے گا۔ مذكورہ كتاب ۲۲۰ صفحات پر مشتمل ہے اور ہمبورك كے اسلامی مركز اور اسلامی اكیڈمی كے باہمی تعاون سے شائع ہوئی ہے۔
321074