بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بين الاقوامی قاری حسين سبزعلی نے گفتگو كرتے ہوئے كہا بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے انعقاد نے طلباء كےلیے راہ ہموارہ كی ہے تاكہ ايك چھت تلے اكھٹے ہو كر اپنی جوان طاقت كو استعمال كر كے قرآن كے بلند و اعلی مطالب كو سمجھنے كی كوشش كریں۔ انھوں نے كہا یہ مقابلے ضروری ہیں كيونكہ علم حاصل كرنے والوں كےلیے قرآن كو سمجھنے میں مدد گار ہیں۔ انھوں نے وضاحت كی كہ ان مقابلوں میں شريك طلباء كےلیے ضروری ہے كہ ايران كے اہم ترين قرآنی مراكز اور قرآن كے حوالے سے كی گئی سرگرميوں سے آشنا ہوں۔
317536