بوسنيا كےمسلمانوں كے قتل عام میں شريك مجرم كی گرفتاری كے لیے صربيا كی كوششیں

IQNA

بوسنيا كےمسلمانوں كے قتل عام میں شريك مجرم كی گرفتاری كے لیے صربيا كی كوششیں

12:06 - November 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1709206
بين الاقوامی گروپ: حكومت صربيا نے اعلان كيا ہے كہ بوسنيا كی جنگ میں مسلمانوں كے قتل عام كے عامل كی گرفتاری كی كوششیں جاری ہیں اور اس كی گرفتاری پر ۱۰ لاكھ يورو كا انعام اسكی اطلاع دينے والے شخص كو ديا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ بالكان نے" اسٹوڈيوبی" نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ " واسيم لياايچ" لاھہ عدالت میں صربيا كےمستقل نمائندے نے بتايا كہ انعام اسی طرح برقرار ہے اور اس كے حوالے سے كوئی تبديلی نہیں كی گئی۔ حكومت صربيا بين الاقوامی كمپنيوں كی مدد سے " جنرل راڈكو ملاديچ" كی گرفتاری پر ۱۰ لاكھ يورو ادا كرنے پرآمادہ ہے۔ انھوں نےبتايا اس جنگی قاتل پر بوسنيا كے مختلف جنگی علاقوں میں نسل كشی كا الزام عائد كيا گيا ہے۔ اس نے جنگ بوسنيا میں ہزاروں بے گناہ مسلمان عورتوں اور بچوں كے قتل عام كا حكم ديا تھا۔ انھوں نے اضافہ كيا یہ بوسنيائی جنرل صرب فوج كا كمانڈر تھا۔اور ۱۹۹۵ء سے غائب ہے۔ انھوں نے اعلان كيا صربيا كی حكومت چاہتی ہے اس جنگی قاتل كی گرفتاری میں اپنے حسن تعاون كو ثابت كرے۔ كہا جا رہا ہے كہ دس سال بعد " راڈوان كاراذريچ" جنگی قاتل كو تھوڑے دن پہلے گرفتار كر كے لاھہ كی عدالت روانہ كر ديا گيا۔
320285
نظرات بینندگان
captcha