اسلامی دنيا كی تشكيل كلام وحی كی تعليمات پر عمل كی مرہون منت ہے

IQNA

اسلامی دنيا كی تشكيل كلام وحی كی تعليمات پر عمل كی مرہون منت ہے

12:06 - November 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1709210
بين الاقوامی گروپ: فقط كلام وحی سے توسل كی صورت میں مسلمان اپنےرویہ كو متحد كر سكتے ہیںلھذا اسلامی دنيا كی تشكيل كےلیے ہم سب متحد ہو جائیں۔
گھانا سے آئے ہوئے قاری محمد مختار نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی ممالك میں ايران بہترين ملك ہے۔ مسلمانوں كا اتحاد فقط قرآن سے تعلق كی صورت میں ہو سكتا ہے۔ اورہم قرآن كے ذريعےاپنی مشكلات حل كر سكتے ہیں۔ ہمیں معلوم ہےكہ مسلمان عيسائيوں سے تعداد میں كم نہیں ہیں۔اور یہ موضوع اتحاد بين المسلمين كو زيادہ لازم قرار ديتا ہے۔ ايك اسلامی دنيا بنانے كےلیے اتحاد ضروری ہے۔ انھوں نے اضافہ كياكہ ہال حاضر میں اسلامی تعليمات كی طرف توجہ فقط ايران دے رہا ہے۔ دنيا میں كہیں بھی استقدر اجلاس اور دينی مقابلے ديكھنے میں نہیں آتے اور یہ اسلام كے پھيلاو میں ايران كے كردار كو مشخص كرتا ہے۔ انھوں نے تصريح كی كہ بہت سارے ممالك اسلامی ہونے كا دعوی تو كرتے ہیں مگر وہاں نہ تو ان كی عورتیں پردے كی طرف توجہ كرتیں ہیں اور نہ نشہ آور مائعات استعمال كرنے كو گناہ سمجھا جاتا ہے كس طرح یہ ممالك اسلام كی ترقی میں كردار ادا كرسكتے ہیں !؟ انھوں نے ان قرآنی مقابلوں سے رضايت كا اظہار كيا اور اپنی كاميابی كے بارے میں بتايا كہ میں نےپانچ سال كی عمر میں قرآن حفظ كرنا شروع كيا اور آج تك بہت ساری كاميابياں ميرے حصے میں آئی ہیں اور میں سمجھتا ہوں كہ بے شك یہ فقط لطف خدا اور قرائت قرآن كےسایے میں ملی ہیں۔ قرآن نے زندگی كے راہ كو ميرے لیے واضح كياہے۔ انھوں نے اسٹوڈنٹس كے درميان ملاقات كو حل شبہات میں مدد گار قرار ديا ہے۔ انھوں نے كہا كہ میں ايران آنے سے پہلے شيعوں اور ان كےعقائد كے بارے میں سن چكا تھا ليكن جب پہلی مرتبہ سال گزشتہ ايران آيا اور قريب سے لوگوں سے بات چيت كی تومكتب اہل بيت كا محب بنا اور شيعہ ہو گيا۔پس دوسروں كی پہچان كا بہترين راہ ان كے ساتھ مستقيم رابطہ ہے۔
320262

نظرات بینندگان
captcha