وزير اوقاف مصر: شيعہ و سنی كا اختلاف امت مسلمہ كے نقصان میں ہے

IQNA

وزير اوقاف مصر: شيعہ و سنی كا اختلاف امت مسلمہ كے نقصان میں ہے

14:14 - November 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1709744
بين الاقوامی گروپ: مصر كے وزير اوقاف جناب محمود حمدی زقزوق نے مسلمانوں كےدرميان وسعت و اتحاد پر زور ديتے ہوئے شيعہ و سنی كے اختلاف كو امت اسلامیہ كے لیے نقصان دہ قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كويتی اخبار" القبس" نے لكھا ہے كہ وزير اوقاف مصر نے لبنانی مفتی " محمد رسيد قبانی" سے ملاقات میں كہا كہ عليحدگی پسندی اور قومی انتشار بالخصوص شيعہ و سنی كے درميان فرقہ واريت مسلمانوں كے نقصان میں ہے اور اس كا سب سے زيادہ فائدہ اسلام دشمن طاقتوں كو پہنچ رہا ہے۔ زقزوق نے كہا كہ مصر مذاہب اسلامی كے درميان تقريب كے لیے كوشاں ہے اور اس ملك كی حكومت اعتدال پسندی كی پاليسی سے كبھی پيچھے نہیں ہٹے گی۔ وزير اوقاف نے " يوسف قرضاوی" كے حالیہ بيان پر تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ انھوں نے دنيائے اسلام میں مذہب شيعہ كے پھيلنے پر تشويق كا اظہار كيا تھا كہا كہ دانشوروں اور علماء كو چاہیےكہ وہ تمام مذاہب كے اتحاد اور يكجہتی كے لیے كمربستہ ہو جائیں اور مسلمانوں كو درپيش چيلنجز كا صحيح انداز سے مقابلہ كریں۔
321306
نظرات بینندگان
captcha