آكسفورڈ میں اسلام اور مغرب كے درميان گفتگو پر اجلاس

IQNA

آكسفورڈ میں اسلام اور مغرب كے درميان گفتگو پر اجلاس

14:17 - November 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1709746
بين الاقوامی گروپ: اسلام او رمغرب كے مابين گفتگو كا اجلاس " آكسفورڈ" كے اسلامی تحقيقاتی سنٹر كے تعاون سے عنقريب منعقد كيا جائے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امارات كے اخبار " الخليج" نے لكھا ہے كہ اس اجلاس میں دنيا كے مختلف ممالك سے دانشوروں اور علماء كی بہت بڑی تعداد شركت كرے گی جس میں اسلام اور مغرب كے درميان گفتگو اور تبادلہ خيال پر بات چيت ہو گی۔ امارات حكومت كے عدالتی اور دينی امور كے مشير علی الہاشمی آكسفورڈ كےاس اجلاس میں شركت كریں گے۔ الہاشمی نے آكسفورڈ يونيورسٹی كے صحن میں شيخ زيد مسجد كی تعمير كے بارے میں كہا كہ اس مسجد كی تعمير كا كام اپنے آخری مراحل میں پہنچ چكا ہے۔ اور یہ مسجد شہر آكسفورڈ كے معروف آثار میں سے ہو گی۔
321194

نظرات بینندگان
captcha