بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے"' الفرات " سائٹ كے حوالےسے رپورٹ دی ہےكہ عراق كےمقدس مقامات كی كونسل كے سر براہ " الموسوی" نے ايك اخباری بيان مين كہا ہے كہ اس جديد بارگاہ كی تعمير میں ۲۷۰ روز لگے ہیں اور اس پر ۲ ارب ۸۳ ميلن عراقی دينار لاگت آئی ہے ۔
انھون نے مزيد كہا كہ صدرصدام كی حكومت نےعراق كے مذہبی مقامات كی تعمير ات پر كوئی توجہ نھیں دی انھون نے وضاحت كی كہ كميل بن زياد نخعی كی بارگاہ میں عنقريب علمی تحقيقاتی سينٹر اور علوم قرآن كے مركز كا بھی افتتاح ہوا ہے۔
كميل بن زياد نخعی يمانی اميرا لمومنين علی بن ابی طالب "علیہ السلام " كے صحابيوں میں تھے وہ ۱۲ ہجری كو پيدا ہوئے تھے اور وہ حجاج بن يوسف ثقفی كے ہاتھوں كوفہ میں شہيد ہو ئے اور نجف اشرف كے قريب "الثویہ " نامی ٹيلے پر انھیں سپرد خاك كيا گيا تھا ۔
۳۲۲۴۴۵