بلغاریہ میں " ثقافتی اور اسلامی معلومات " كے لئے ايك مركز كی تاسيس كی جائے گی

IQNA

بلغاریہ میں " ثقافتی اور اسلامی معلومات " كے لئے ايك مركز كی تاسيس كی جائے گی

9:37 - November 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1710433
بين الاقوامی گروپ : بلغاریہ كے دار الحكومت "صوفیہ"میں ثقافتی اور اسلامی معلومات كےلئے مركز قائم كيا جائے گا ۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی "ايكنا" "صوفیہ " خبررساں ايجنسی كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ اس مركز كےقيام كا مقصد نسل جوان اسلام كے حقائق سےآگاہ كرنا اور اس ملك كے مسلمانوں كو شدت پسندی سےبچاناہے ۔
۱۷ نومبر ۲۰۰۸ كو شہر صوفیہ كے ميئر اور اس شہر كےمفتی كی ملاقات كے بعد اس مركز كی تعمير كا منصوبہ حتمی قرار پايا ہے ۔
شہر صوفیہ كے مفتی " عليس حاجی"نے اس ملاقات میں كہا ہے كہ ہمیں عفو در گذشت نسل جوان تك منتقل كرنی چاہئے تاكہ ہم شدت پسندی كامقابلہ كر سكیں ۔
صوفیہ كے ميئر نے بھی اس ملاقات میں اظہار خيال كرتےہوئے كہا ہے كہ اس مركز كی تاسيس كے بعد مسلمانوں كویہ موقعہ ملے گا كہ وہ اپنے دين كے بارےمیں زيادہ سے زيادہ آگاہی حاصل كریں تاكہ دوسروں كے سامنے حقيقی اسلام كو پيش كرسكیں ۔
ياد رہے كہ اس مركز كی تعميرات كے اخراجات "oic" برداشت كرےگی اور بلغاریہ وزارت تعليم اس مركز كی تعليمی سرگرميوں پر نظر ركھے گی ۔

۳۲۲۱۳۲
نظرات بینندگان
captcha