ايران كےشہر چابہار میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

ايران كےشہر چابہار میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

9:39 - November 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1710436
قرآنی سرگرمياں گروپ : ۵ دسمبر ۲۰۰۸ كو ايران كے شہر چابہار میں مفاہيم قرآن اور حفظ قرآن كے موضوعات پركلاسیں منعقد ہوں گی ۔
چابہار میں"بشارت "نامی قرآنی سنٹر كے انچارج "عزت اسدی ' نے قرآنی خبر رساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتےہوئے كہا ہے كہ ان كلاسوں میں ۱۸ سال سے ۳۸ سال كی عمر كے افراد شركت كر سكتےہیں اور ان كلاسوں كے انعقاد كا مقصد زندگی كے مختلف شعبوں سےتعلق ركھنے والے افراد كو قرآنی معارف اور تعليمات سے آگاہ كرنا ہے ۔
انھوں نے مزيد كہا كہ ترجمہ اور مفہوم قرآن كی كلاسیں چھ ماہ تك جاری رہیں گی جبكہ حفظ قرآن كی كلاسوں كا دورانیہ ايك سال ہوگا اوریہ كلاسیں چابہار كے ادارۂ ثقافت و ارشاد اسلامی كے ثقافتی كمپليكس میں منعقد ہوں گی۔

۳۲۲۰۸۹
نظرات بینندگان
captcha