كويت میں شيعہ اور اہل سنت كے درميان گفتگو كےلئے ايك مركز كا افتتاح

IQNA

كويت میں شيعہ اور اہل سنت كے درميان گفتگو كےلئے ايك مركز كا افتتاح

12:03 - November 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1710438
بين الاقوامی گروپ :۱۷نومبر ۲۰۰۸ ء كو شيعہ اور اہل سنت علماء كے درميان گفتگوكےلئے كويت میں ايك مركز كا افتتاح كياگيا ہےجس میں دنيائے اسلام كے علماء مذہبی اور سياسی شخصيات نے شركت كی ۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی "ايكنا"نے كويت روزنامہ "الوطن" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مركز كے سر براہ" محمد علی الحسنی" نےاس مركز كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتےہوئے كہا كہ یہ مركز شيعہ اور اہل سنت كے علماء كی مشتركہ نشستوں كا انعقاد كرےگا اور ان دومذاہب كے پيروكاروں كےدرميان اختلافات دوركرنے كےلئے ايك آئين مرتب كرےگا ۔
انھوں نے مزيد كہا كہ اس مركز میں علماء كرام شيعہ اور اہل سنت كے درميان اختلافات كےاسباب پر بحث و گفتگو كریں گے ۔
اس مركز كے جنرل سكریٹری "عبد العزيز القطان" نےكہا كہ اس مركز كی تاسيس كا مقصد وحدت اسلامی كی تقويت اور اسلامی اعتدال پسندی كی ترويج ہے ۔


۳۲۲۰۵۲
نظرات بینندگان
captcha