بوسنيائی زائرين كی بيت الحرام، سر زمين وحی ، روانگی

IQNA

بوسنيائی زائرين كی بيت الحرام، سر زمين وحی ، روانگی

12:31 - November 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1711060
قرآنی سرگرميا ں گروپ: بوسنيا سے زائرين بيت اللہ الحرام كا پہلا كاروان روانہ ہو گيا ۔ كاروان كو ۱۶ نومبر كو مكہ مكرمہ روانہ كر دياگيا ۔
ايران كی قرآنی نيوز ايجنسی ايكنا شعبہ بالكان نے اخبار "دنونی آواز " سےنقل كيا ہے كہ پہلے بوسنيائی زائرين و حجاج كی خدا حافظی كی تقريب مسجد "ملك فہد " سارايوو میں منعقد ہوئی ۔ ان مراسم میں مصطفی تسريچ مفتی اعظم بوسنيا "عصمت افندی اسپاہيچ " نائب رئيس علماء اسلامی بوسنيا ہرزيگونيا اور حجاج كی فيمليوں نے شركت كی ۔ مصطفی افندی تسريچ نے اس تقريب میں كہا كہ اس سال ملكی تاريخ میں پہلی مرتبہ اتنی زيادہ تعداد میں حجاج عازم مكہ ہوئے ہیں اور كہا كہ بوسنيائی حجاج، اسلامی معاشرے كی جانب سے مكہ میں نمائندے ہیں ۔
كہا جا رہا ہے كہ اس سال بوسنيائی حجاج كی تعداد ۲۰۰۰ كے لگ بھگ ہے ان میں سے ۱۱۵۵ افراد بس كے ذريعہ اور ۹۰۰ هوائی راستے سے مكہ مكرمہ جائیں گے ۔
۳۲۱۹۳۵
نظرات بینندگان
captcha